تھلیسیما کے مریض بچوں کی پائلٹ بننے کی خواہش پوری ہو گئی
اسلام آباد(ویب ڈیسک) تھلیسیما کے جان لیوا مرض میں مبتلا بچوں کی پائلٹ بننے کی خواہش پی آئی اے نے پوری کر دی۔
میک اے وش فاوٴنڈیشن کے تعاون سے تھیلسیمیا کے مرض میں مبتلا دو بچوں عزیفہ علوی اور سمیع حسین پی آئی اے کے بوئینگ 777 کے اسمولیٹر میں ایکٹو پائلٹ کی تربیت دی گئی۔
پی ائی اے کے چیف پائلٹ سیفٹی اینڈ کوالٹی ایشورنس کیپٹن عامر آفتاب ٹریننگ انسٹرکٹر تھے۔ تربیتی سیشن پی آئی اے ٹریننگ سنٹر میں کرایا گیا۔
بعد ازاں عزیفہ علوی اور سمیع حسین کو پی آئی اے ہیڈ آفس کا دورہ بھی کرایا گیا جہاں پی آئی اے کے چیف ہیومن ریسورس آفیسرائیر وائس مارشل سبحان نذیر سیّد اور کیپٹین عامر آفتاب نے دونوں بچوں کو کیپٹن کے رینکس لگائے اور انہیں تحائف دیئے۔
دونوں بچوں کو بوئنگ 777 کے اسمولیٹر پر تربیت دی اور کیپٹن کے رینک لگائے گئے۔
اپنے پیغام میں ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ وہ بیمار بچوں کی خواہشات پورا کرنے پر میک اے ویش کاخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
یاد رہے ڈاکٹر نے دونوں بچوں کی صحت کو انتہائی تشویش ناک قرار دیا ہوا ہے۔