سعودی عرب میں بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کی تقریب

0

ریاض(زمینی حقائق ڈاٹ کام) سعودی عرب میں پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی.

تقریب میں شرکاء نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی سیاسی اور عوامی خدمات کے حوالے سے خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ بے نظیر بھٹو نے عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کی.

سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستان پیپلزپارٹی کی اس تقریب میں شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بےنظیر بھٹو شہید اپنے نام کی طرح بے مثال تھیں.

مقررین کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے جیالوں میں جہاں نیا جوش اور ولولہ پیدا کیا وہیں اقتدار میں آکر ملک و قوم کی بہتری اور خوشحالی کے لئے کام کیا.

انھوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے عالمی سطح پر بھی خارجہ پالیسی کو موثر انداز میں آگے بڑھایا جس سے کشمیر ایشو پر پاکستان کے موقف کو مانا گیا اوورسیز پاکستانیوں سمیت پاکستانی عوام محترمہ بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں.

محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے سیاسی اور عوامی خدمات کو بھرپور انداز میں انجام دیا اور ہم انکی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے ہیں.

تقریب سے احسن عباسی، یونس ابوغالب، وسیم ساجد، سردار رزاق,صداقت حسین ، سردار نصیر، رانا عدیل، شریف بلوچ بھٹو، ریاض راٹھور سمیت دیگر نے اظہار خیال کیا.

Leave A Reply

Your email address will not be published.