کھوئی میرا کرش پلانٹ پر بلاسٹنگ، مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق

0


ہری پور(یاورحیات)کھوئی میرا کرش پلانٹ پر بلاسٹنگ کے دوران پہاڑگر گیا جس سے ایک مزدور نیچے دب کر جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ مزید مزدوروں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے.

کھوئی میرا اور ارد گرد پہاڑ پرسپریم کورٹ کےواضح احکامات کے باوجود بلاسٹنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے اور خانپور روڈ پر یہ واقعہ بھی کرش پلانٹ پر بلاسٹنگ کے دوران
پیش آیا.

پہاڑ گرنے کے بعد علاقہ میں سخت تشویش اور خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے اور مقامی افراد کی ایک بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی علاقہ مکینوں نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ مزید مزدور ملبے تلے دبے ہوسکتے ہیں.

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جب ریسکیو 1122 کی ٹیمیں امدادی کاروائیوں کے لیے موقع پر پہنچیں جہاں پولیس افسران سمیت پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود تھی.

کرش پلانٹ انتظامیہ نے ریسکیو 1122 کو ملبہ ہٹانے اور کرش پلانٹ پر ریسکیو آپریشن کے بغیر واپس بھیج دیاکرش پلانٹ انتظامیہ کا کہنا تھا ان کا کوئی مزدور ملبے تلے نہیں دبا ہے.

البتہ ایک مزدور زخمی ہوا ہے پلانٹ انتظامیہ نے ریسکیو ٹیموں کے علاوہ کسی کو بھی جائے وقوعہ پر جانے سے روک دیا ، ایک زخمی مزدور کو ہسپتال منتقل کیا گیا.
جہاں وہ دم توڑگیا.

ادھر خدشہ ظاہر کیا جاہا ہے کہ حادثہ کے وقت بعض مزدور موقع پر کام کر رہے تھے تاہم کرش انتظامیہ نے ریسکیو ٹیموں کو واپس کر دیا ہے کہ ملبے تلے کوئی مزدور نہیں ہے.

اس سے پہلے بھی کئی مزدور مختلف اوقات میں جاں بحق ہو چکے ہیں ان محنت کشوں کو اپنی حفاظت کے لیے کوئی سیکورٹی آلات نہیں فراہم کیے جاتے.

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خانپور روڈ سمیت جہاں جہاں کرش پلانٹس نصب ہیں ان کی قانونی حیثیت اور ان پلانٹس پر کام کرنے والے مزدوروں کو تحفظ فراہم کریں.

ایس ایچ او خان پور صدیق شاہ کے مطابق کرش مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم تاحال گرفتاری ممکن نہیں ہوسکی علاقہ مکینوں نے کرش پلانٹ انتظامیہ کے خلاف سپریم کورٹ سے بھی رجوع کررکھا ہے.

ادھر ہسپتال انتظامیہ نے مزدورتوصیف شاہ ولد ظاھر شاہ عمر پچیس سال ساکنان مردان کی کرش پلانٹ حادثہ میں جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.