جدہ،سمیرا عزیز کرکٹ چیمپیئن شپ این سی سی نے جیت لی
جدہ(شاہ جہاں شیرازی)جدہ میں منعقدہ سمیرا عزیز کرکٹ چیمپیئن شپ 2020 این سی سی نے جیت لی،فائنل میں رائل فائٹرز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا.
جدہ میں کھیلے گئے سمیرا عزیز کرکٹ چیمپئن شپ 2020 میں بارہ ٹیموں نے حصہ لیا۰ فائنل میں رائل فائٹرز نے مقررہ اوور میں پہلے کھیلتے ہوئے 100 رنز کا ہدف دیا جواب میں دلچسپ مقابلے کے بعد این سی سی نے ایک وکٹ کے نقصان پر میچ جیت لیا۰
فائنل میں شاندار بلے بازی پر علی شاہ کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، جبکہ واحد، انور، عاطف لاہوری ، شانی ، زیشان اور دیگر کو بھی بہترین کارکردگی پر انعامات دیۓ گۓ۰
کنگ ڈم اسپورٹس کے زیر اہتمام میچ کی مہمان خصوصی معروف سعودی صحافی سمیرا عزیز اور ان کے شوہر ظاہر سکندر تھے۰
میچ کی اختتامی تقریب میں پاک میڈیا جرنلسٹ فورم کے ممبران، معروف سعودی شخصیات اور دیگر نے خصوصی شرکت کی اور محمد القریشی کی جانب سے جدہ میں کرکٹ میچ منعقد کروانے پر پاک میڈیا جرنلسٹ فورم کے صدر چودھری نور الحسن گجر نے ان کو مبارکباد دی.
پاک میڈیا کے چیر مین جہانگیر خان نے میچ زمہ دران کو مبارکباد دیتے ہوا کہا کہ لوگوں کے لئیے ایسی تفریحات کمیونٹی میں مثبت کردار ادا کرتی ہیں ادعیہ وہاج نے کہا کہ کورونا وباء کی وجہ سے لگ بھگ اس پورے سال میں ذہنی و جذباتی عوامل انسانی جسم کو متاثر کرتے آرہے ہیں اور ایسے حالات میں جسمانی اور دماغی فعالیت کو مد نظر رکھتے ہوۓ کھیلوں کے مقابلے منعقد کروانا قابل تحسین عمل ہے۰
سینیئر صحافی مسرت خلیل اور پاک میڈیا کے ممبران نائب صدر فہد رفیق کھوکھر ، جوائیٹ سیکرٹری عاطف علی ووٹو اور ممبر ایگزیکٹو کونسل حسن بٹ سمیت سب نے لیگ منعقد کرنے پر منتظمین کو سراہا اور کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی کمیونٹی کے لئیے ایسی تفریحات منعقد کروائی جائیں گی.
مہمان خصوصی سمیرا عزیز نے محمد القریشی اور کنگ ڈم اسپورٹس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد دینے کے ساتھ ہی رنر اپ ٹیم کا بہترین انداز میں بھرپور حوصلہ بڑھایا ۰ تقریب کے آخر میں بہترین کارکردگی پر کھلاڑیوں کو ایوارڈز دئیے گئے اور معروف سعودی شخصیات اور پاک میڈیا جرنلسٹ فورم کی خصوصی شرکت پر ان کو اعزازی ٹرافی پیش کی گئی۰