بلوچستان، چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 ایف سی اہلکار شہید
راولپنڈی(ویب ڈیسک) بلوچستان میں دہشتگردوں کاسیکیورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ ہوا ہے جس میں 7 جوان شہید ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردی کا یہ واقعہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں پیش آیا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو مکمل طور پر سیل کر دیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردی واقعہ میں شہید ہونے والوں نے جوانمری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوگئے.
ایف سی اہلکار دہشتگردوں کا حملہ روکتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کی گرفتاری کے لئے تمام راستوں کو بند کر دیا ہے۔ بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ کلئیرنس آپریشن جاری ہے۔
پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک دشمن طاقتوں کی پشت پناہی پر دشمن طاقتیں بزدلانہ کاروائیاں کر رہی ہیں۔ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولیاں قبضے میں لے لی گئی ہیں۔