سعودی عرب میں یونائیٹڈ میڈیا فورم قائم،منیر شاد صدر منتخب

0

الریاض (ابرار تنولی)ریاض سعودی عرب میں صحافت سے وابستہ قلمکاروں نے یونائیٹڈ میڈیا فورم کے نام سے تنظیم قائم کرلی، منیر شاد تنظیم کے پہلے صدر اور وسیم خان جنرل سیکرٹری منتخب۔

تنظیم کی افتتاحی تقریب ریاض کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی ، تقریب میں سیاسی، سماجی، ادبی اور مذہبی جماعتوں کے عہدیداران کے ساتھ پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر یونائیٹڈ میڈیا فورم منیر شاد کا کہنا تھا کہ آ ج کے جدید دور میں میڈیاایک ایسا آلہ بن چکا ہے جو معلومات ،اطلاعات اور مواد پیش کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔

منیر شاد نے کہا میڈیا کا کردار کسی بھی معاشرے میں ایک آئینے کی مانند ہوتا ہے جو اس میں پھیلی ہوئی خرابیوں اور کمزوریوں کی نشان دہی کرتا ہے۔

جنرل سیکرٹری وسیم خان نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف اور صرف مثبت سوچ کے ساتھ مثبت صحافت کرنا ہے اور اس امر کی خاطر کمیونٹی کی خدمت پر بھرپور توجہ دی جائے گی۔

سینئر ایگزیکٹو ممبر خرم خان کا کہنا تھا کہ ہماری پوری ٹیم کی بھرپور کوشش ہو گی کہ بہتر انداز میں کمیونٹی کے تمام پروگرامز جن میں قومی تہواروں سے لے کر مذہبی تہواروں تک بھرپور کوریج دی جائے۔

تقریب سے سینئر صحافی اور یونائیٹڈ میڈیا فارم کے اہم ممبر حافظ عرفان کھٹانہ نے بھی خطاب کیا اے۔آر سپورٹس کے چیئرمین آصف شیخ اور الفنار ٹی ایس ایم کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ افتخار ہاشمی کی طرف صدر منیر شاد انکی پوری ٹیم کو شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

منیر احمد شاد اور ان کی پوری ٹیم نے تمام سیاسی اور غیر سیاسی جماعتوں ، ساجدہ چودھری سمیت تمام خواتین کا شکریہ ادا کیا ۔ حافظ عبدالوحید نے اختتامی دعا کرائی ،تقریب کے اختتام پہ آئے ہوئے معزز مہمانوں کو پرتکلف عشائیہ بھی دیا گیا۔

نظامت کے فرائض یونائیٹڈ میڈیا فورم کے سینئر ایگزیکٹو ممبر ملک کامران نے اپنے شاعراانہ انداز میں بخوبی انجام دیئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.