پی ٹی وی اکیڈمی میں تربیتی ورکشاپ، پی آئی او مہمان خصوصی تھے
اسلام آباد(زمینی حقائق )پی ٹی وی اکیڈمی میں چھ روزہ تربیتی ورکشاپ ختم ہو گئی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پرنسپل انفارمیشن آفیسر میاں جہانگیر اقبال تھے۔
اسلام آبا د میں ہونے والی چھ روزہ ورکشاپ میں ملک بھر کی سولہ جامعات سے تیس طلبہ و طالبات کو میڈیا سے متعلق عملی تربیت دی گئی،ورکشاپ میں پی ٹی وی نیوز کے چار رپورٹرز بھی شریک ہوئے۔
ورکشاپ میں مسودہ لکھنے ، پروڈکشن، عملی مشقوں کے ذریعے ابلاغ کو مزید موثربنانے کی تربیت دی گئی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی آئی او میاں جہانگیر اقبال کا کہنا تھاکسی بھی بیانئے کی تشکیل کے لئے تحقیق اور ابلاغ کی بہت اہمیت ہے۔
انھوں نے کہانوجوانوں کے لئے صحافت میں وسیع مواقع ہیں،ففٹھ جنریشن وار میں نوجوانوں کی فکری اور نظریاتی سوچ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
سابق سفیر ثناء اللہ کا کہنا تھاموجودہ دور میڈیا خصوصا سوشل میڈیا کا ہے نوجوانوں کے لئے بڑا مسلہ سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں سے بچنا ہے۔نوجوانوں کو خود کو درست معلومات سے آگاہ رکھنا ہے۔
سابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ شاہد اقبال نے کہادہشت گردی کے بیانیہ کوکنٹرول کرنا سب سے اہم چیلنج بن چکا ہے،نوجوان ہی ہمارا مستقبل ہیں۔
میاں شبیر انور کا کہنا تھاصحافت سے وابستہ نوجوانوں کو مسودہ لکھتے وقت تحقیق ضرور کرنی چائیے،انتہاپسندی اور دہشت گردی کا مقابلہ خود کو درست معلومات سے واقف رکھ کر کیا جا سکتا ہے۔
آخر میں پی آئی او میاں جہانگیر اقبال نے ورکشاپ کے شرکاء کو سرٹیفکیٹس دیئے۔