پاکستان کا آن ارائیول اور ای ویزاپالیسی کا اعلان
اسلام آباد(ویب ڈیسک )حکومت نے 50 ممالک کو آن ارائیول ویزا جب کہ 175 ممالک کے شہریوں کو ای ویزا کی سہولت دینے کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ویزہ پالیسی کے حوالے سے یہ اہم اعلان کیا، حکومت کے اعلان کے بعد 50 ممالک کے شہریوں کو پاکستان پہنچنے کے بعد ایئرپورٹ پر ویزا کی سہولت دستیاب ہوگی۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں نئی ویزا پالیسی متعارف کرا رہے ہیں جس کے تحت 50 ممالک کے شہریوں کو ویزا آن ارائیول جب کہ 175 ممالک کو ای ویزا کی سہولت دی جارہی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ برٹش اور امریکن پاسپورٹ رکھنے والے بھارتی باشندوں کو ویزا آن ارائیول کی سہولت ہوگی، کوشش ہے کہ نئے پاکستان کی معیشت ٹورازم کے لیے بنیاد بنے۔
انہوں نے کہا کہ طالبعلموں کو مختلف مدت کے ویزے دیے جائیں گے، ڈگری پروگرام کے لیے 2 سال جبکہ ماسٹر پروگرام کے لیے 4 سال کا ویزا دیں گے۔
وفاقی وزیراطلاعات نے کہا اسی طرح صحافیوں کو لانگ ٹرم اور شارٹ ٹرم ویزے جاری کریں گے۔