پاکستان جنوبی ایشیاء سے پہلا ٹیسٹ ہار گیا

0

سنچورین(ویب ڈیسک )جنوبی افریقہ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی، اولیویئر کو 11 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

سنچورین ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی، پروٹیز کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہوگئی، اولیویئر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

تیسرے روز 149 رنز ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو حسن علی نے اوپنر مرکرام کو صفر پر ہی پویلین بھیج دیا۔ فخر زمان نے ہاشم آملہ کا آسان کیچ ڈراپ کردیا جس کے بعد ہاشم آملہ نے ناقابل شکست 63 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

جنوبی افریقہ کے ایلگر نے 50 رنز بنائے انہیں شان مسعود نے آؤٹ کیا، ڈی برائن 10 رنز بنا کر یاسر شاہ کا شکار بنے، ڈوپلیسی پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی ناکام رہے وہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، یاسر شاہ اور شان مسعود نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو 1-0 کی برتری حاصل ہوگئی ہے، سیریز کا دوسرا میچ کیپ ٹاؤن میں 3 جنوری سے شروع ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.