شاہد آفریدی کا کشمیر پر متنازعہ بیان

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راوٴنڈر شاہد خان آفریدی کے کشمیر سے متعلق بیان نے نیا تنازع کھڑا کردیا۔

شاہد آفریدی نے ایک تقریب میں گفتگو کے دوران کہا کہ ‘ پاکستان سے چار صوبے نہیں سنبھل رہے، کشمیر پاکستان کو نہ دیں، بھارت کو بھی نہ دیں، کشمیر ان کا اپنا رہنے دو، کشمیر کوئی ایشو نہیں ہے دنیا نے اس کو ایشو بنایا ہوا ہے’۔

بعد ازاں شاہد خان آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وضاحت کی کہ ‘میرے بیان کی بھارتی میڈیا نے غلط تشریح کی، میں اپنے وطن سے بہت محبت کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کشمیریوں کی جدوجہد کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں، انسانیت سب سے بالاتر ہونی چاہیے اور انہیں ان کے حقوق ملنے چاہئیں’۔

انھوں نے مزید کہا کہ میڈیا پر دکھایا جانے والا ویڈیو کلپ ادھورا اور سیاق و سباق سے ہٹ کر ہے کیوں کہ اس سے قبل میں نے جو کچھ کہا وہ اس میں موجود نہیں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ ‘کشمیر ایک غیر حل شدہ تنازع ہے اور وہاں بھارت کا جابرانہ قبضہ ہے۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل ہونا چاہیے’۔

بھو م بھو م نے کہا کہ ‘میں اور ہر پاکستانی کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرتے ہیں، کشمیر پاکستان کا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.