نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدرکے نام ای سی ایل میں ڈالے جا چکے، وزارت داخلہ

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے نام ای سی ایل میں ڈالے جا چکے ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ میں نواز شریف، مریم نواز، محمد صفدر، حسن نواز، حسین نواز اور اسحاق ڈار کے نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں بتایا گیا کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے جا چکے ہیں۔

حکام وزارت داخلہ نے اپنے جواب میں مزید بتایا کہ حسن نواز اور حسین نواز کی پاکستان واپسی پر اْن کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں گے جب کہ اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری ہو چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.