شرجیل اور عامر کی طرح مجھے بھی واپسی کا موقع دیا جائے،سلیم ملک

0

فوٹو : فائل

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں سنچری بنانے والےسابق کپتان سلیم ملک نے کہا ہے کہ محمد عامر اور شرجیل خان کی طرح مجھے بھی کرکٹ میں واپسی کا موقع دیا جائے۔

ٹیسٹ کرکٹ میں کامیاب کپتانوں میں شامل سلیم ملک نے
کہا کہ 2008 میں عدالت نے باقاعدہ مجھے کلین چٹ دے دی تھی، عدالت سے کلین چٹ لینے کے باوجود مجھے موقع نہیں دیا جاتاہے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتا ن نے کہا کہ عامر، شرجیل اور سلمان بٹ کو پی ایس ایل میں بھی شامل کیا گیا لیکن مجھے ہر جگہ نظراندازکیا جا رہا ہے.

سلیم ملک نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سے اپیل کی کہ مجھے ملک کی خدمت کرنے کا موقع دیں، کسی بھی سطح پر کوچنگ کر کے پاکستان کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔

یاد رہے کہ 1981 سے 1999 تک پاکستان کے لیے 100 سے زیادہ ٹیسٹ میچز اور 283 ایک روزہ میچ کھیلنے والے سلیم ملک مڈل آرڈز بلے باز اور پارٹ ٹائم لیگ بریک بولر تھے.

سلیم ملک اسپاٹ فکسنگ میں سزا پانے والے ابتدائی کھلاڑیوں میں ہیں،سلیم ملک نے 12 ٹیسٹ میچوں اور 34 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کے لیے کپتانی کے فرائض بھی انجام دیئے۔

سلیم ملک پراسپاٹ فکسنگ اور رشوت کے الزام میں جسٹس قیوم انکوائری رپورٹ کی روشنی میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے  2000 میں تاحیات پابندی عائد کی تھی،جبکہ لاہور کی ایک مقامی عدالت نے 2008 میں سلیم ملک پر عائد پابندی کو کالعدم قرار دے دیا تھا.

Leave A Reply

Your email address will not be published.