قائد اعظم ٹرافی گریڈ ٹو؛ ملتان نے ٹرافی اپنے نام کر لی
لاہور(ویب ڈیسک) ملتان نے تیسر ے روزہی قائد اعظم ٹرافی گریڈ ٹو فائنل میں کراچی بلوز کو 10 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کر لی۔
کراچی کی ٹیم152 رنز کے خسارے کے بعد دوسری اننگز میں بھی 154 رنز بنا پائی، عامر یامین نے 5 جبکہ ذوالفقار بابر نے 4 شکار کیے، میزبان ٹیم نے 3 رنز کا پہلی گیند پر ہی عبور کر لیا۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ کے تیسرے روز 152 رنز کے خسارے سے دوچار کراچی بلوز نے81 رنز پر 4 وکٹوں کے نقصان پر اپنی دوسری اننگز کو دوبارہ شروع کیا اور پوری ٹیم 154 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
ملتان کو فتح کیلیے صرف 3 رنز کا ہدف ملا، سیف اللہ بنگش 32، فحدث محسن 26، سعود شکیل 20 جبکہ میر حمزہ 16 رنز بنا پائے۔
ملتان کی جانب سے عامر یامین نے 32 رنز کے عوض 5 شکار کیے، ذوالفقار بابر نے 57 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا، محمد عرفان کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
ملتان ریجن کی جانب سے عمران رفیق نے پہلی ہی گیند پر چوکا جڑتے ہوئے ہدف عبور کروا دیا۔