قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ اور آئر لینڈ کے دورے پر روانہ

0

فوٹو: گریب جیو سکرین

لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم اتوار کی شب انگلینڈ اور آئرلینڈ کے دورے پر روانہ ہوگئی۔

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے انگلینڈ جانے والے کھلاڑیوں میں اظہر علی، امام الحق، سمیع اسلم، حارث سہیل، بابر اعظم، فخر زمان، سعد علی، اسد شفیق، اسامہ صلاح الدین، شاداب خان، حسن علی، راحت علی اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

پاکستان ٹیم کا حصہ بننے والے فاسٹ باوٴلر محمد عباس پہلے ہی انگلینڈ میں موجود ہیں جبکہ فاسٹ بولر محمد عامر کو تاحال انگلینڈ کا ویزا نہیں مل سکا ہے۔
پی سی بی کی طرف سے کہا گیاہے کہ محمد عامر بدھ تک لندن روانہ ہوکر ٹیم کو جوائن کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر کی اہلیہ بر طانوی نڑاد ہیں اور محمد عامر نے برطانیہ کی شہریت کی درخواست بھی دے رکھی ہے

آئرلینڈ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم واحد ٹیسٹ میچ کھیلے گی جو 11 مئی کو کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ اسٹیٹس ملنے کے بعد آئرلینڈ کی کرکٹ تاریخ کا یہ پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا۔

پاکستان ٹیم انگلینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی، جو 24 مئی اور یکم جون کو کھیلے جائیں گے۔ دورے کے آخر میں پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے مابین 12 اور 13 جون کو 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.