وزیراعظم نے شہباز شریف کوچیف الیکشن کمشنر کے 3 نئے نام تجویز کر دئیے

0

فوٹو :فائل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کوچیف الیکشن کمشنر کے لیے 3 نئے نام تجویز کردیے ہیں، یہ نام ایک خط کے ذریعے دئیے گئے ہیں.

‏وزیراعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے جو 3 نئے نام تجویز کیے ہیں تینوں سابق وفاقی سیکرٹریز ہیں ان میں جمیل احمد، فضل عباس میکن اور سکندر سلطان راجہ کے نام شامل ہیں۔

شہبازشریف نے وزیراعظم عمران خان کو گزشتہ ماہ خط لکھا تھا جس میں انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے 3 نام وزیراعظم کو بھجوائے تھے.

شہبازشریف کی جانب سے بھجوائے گئے ناموں میں ناصر محمود کھوسہ، جلیل عباس جیلانی اوراخلاق احمد تارڑ شامل تھے ۔

5 دسمبر کو چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا 5 سالہ آئینی مدت ملازمت پوری کرکے عہدہ سے سبکدوش ہوگئے تھے جس کے بعد  سے اب تک الیکشن کمیشن کے سینئر ممبر الطاف ابراہیم قریشی قائم مقام چیف الیکشن کمشنرہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.