کراچی ٹیسٹ، پاکستان 191 پرڈھیر،سری لنکا 28 پر ایک آؤٹ

0


اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور  سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم صرف 191 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی. سری لنکا نےایک وکٹ کےنقصان پر28 رنزبنالیے. فرنینڈو 4 بنا کر شاہین شاہ کا شکار بنے، کروانا رتنے 18 پر کھیل رہے ہیں.

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاقومی ٹیم کا مایوس کن آغاز ہوا، شان مسعود 5 اور کپتان اظہر علی صفر اور عابد علی 38 رنز بنا کر پویلین لوٹ آئے.

دس سال بعد عوامی دباو پر ٹیم میں جگہ بنانے والے فواد عالم پنڈی کے بعد کراچی ٹیسٹ کی بھی پلیئنگ الیون میں شامل نہیں ہیں اب تک مسلسل آوٹ آف فارم حارث سہیل پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے.

لاستھ ایمبل ڈینیا اور لہیرو کمارا کی شاندار باؤلنگ کے سبب پاکستانی ٹیم  پہلی اننگز میں صرف 191رنز تک محدود رہی، بابراعظم 60،اسد شفیق 63 اورعابد علی38 رنز بنا کر نمایاں رہے.

بابر اعظم کا ساتھ دینے تجربہ کار اسد شفیق آئے اور دونوں نے ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسد شفیق کے ہمراہ اچھی شراکت قائم کرتے ہوئے 62رنز جوڑے۔

127 کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم نے ایمبل ڈینیا کی گیند کو کریز سے باہر نکل کر کھیلنے کی کوشش کی اور 60رنز کی اننگز کھیلنے کی کوشش میں اسٹمپ ہو گئے.

آوٹ آف فارم حارث صرف 9رنز بناسکے، چائے کے وقفے کے بعد دوسری ہی گیند پر لہیرو کمارا نے لگاتار دو گیندوں پر محمد رضوان اور پھر یاسر کو آؤٹ کر کے پاکستان کو 7وکٹوں سے محروم کردیا جبکہ محمد عباس بھی کوئی رنز نہ بنا سکے۔

اسد شفیق نے نصف سنچری اسکور کی لیکن ان سے بھی ساتھی کھلاڑیوں کی جدائی برداشت نہ ہوئی اور وہ بھی 63رنز بنانے کے بعد کمارا کو اونچا شارٹ کھیلنے کی کوشش میں وکٹ دے بیٹھے ۔

سری لنکا کو پاکستان کی آخری وکٹ کے لیے زیادہ انتظار نہ کرنا پڑا اور شاہین شاہ آفریدی کے آؤٹ ہونے کے ساتھ ہی پاکستان کی پوری ٹیم 191 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

سری لنکا کی جانب سے ایمبل ڈینیا اور لہیرو کمارا نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 4، 4 وکٹیں حاصل کیں، یاسر شاہ پہلی بال پر آوٹ ہوئے، ٹیل مزاحمت کرنے میں ناکام رہا.

سری لنکن ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے اور زخمی کسن رجیتھا کی جگہ لیفٹ آرم اسپنر لستھ امبلدینیا کو  ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، راولپنڈی میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ بارش اور خراب موسم کے باعث ڈرا ہو گیا تھا۔

سری لنکا نے 306 رنز 6 وکٹوں کے نقصان پر اپنی اننگز ڈکلئیر کر دی تھی جس کے جواب میں پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنائے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.