جنوبی افریقہ ٹیم بھارت میں امتیازی سلوک کاشکار ،فائیوسٹار ہوٹل نہ ملا

0


فوٹو: بی بی سی اردو ڈاٹ کام

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) بھارت کے دورے پر آئی جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ امتیازی سلوک ، مہمان ٹیم کا فائیو سٹار ہوٹل میں قیام مہمان ٹیم کو عام سے ہوٹل میں ٹھہرا دیا گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق انڈیا اور جنوبی افریقہ کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آخری میچ رانچی میں جاری ہے لیکن کرکٹ ٹیموں کے قیام پر سوالات اٹھ رہے ہیں کیونکہ جنوبی افریقہ اور انڈیا کی ٹیموں کو مختلف ہوٹلوں میں ٹھہرایا گیاہے۔

میزبان انڈین کرکٹ ٹیم کو فائیو سٹار ہوٹل ریڈیسن بلیو میں ٹھہرایا گیا ہے جب کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم کو نسبتا چھوٹے ہوٹل لی لاک سروور پورٹیکو میں رہائش دی گئی ہے جہاں سوئمنگ پول تک موجود نہیں ہے کھلاڑی مجبوراً تالاب میں نہاتے ہیں۔

بس گیٹ میں پھنسی ہوئی ہے کھلاڑی پیدل اتر کر ہوٹل میں داخل ہوئے

رپورٹ کے مطابق جس ہوٹل میں مہمان ٹیم کا قیام ہے وہ سٹار ہوٹل نہیں ہے۔ ہوٹل میں کچھ ضروری سہولیات بھی نہیں ہیں جنھیں بین الاقوامی کرکٹرز کے لیے ضروری سمجھا جاتا ہے اور اسی لیے یہ مسئلہ زیر بحث ہے۔

یہ پہلا موقع ہے جب رانچی پہنچنے والی دو بین الاقوامی ٹیموں کو علیحدہ علیحدہ ہوٹل میں ٹھہرایا گیا ہے،اس سے قبل رانچی کھیلنے آنے والی تمام ٹیموں کو ایک ہی ہوٹل ریڈیسن بلیو میں ٹھہرایا جاتا تھا۔ یہ رانچی کا واحد فائیو سٹار ہوٹل ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جھار کھنڈ سٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (جے ایس سی اے) کے نائب صدر اجے ناتھ شاہ دیو کا کہنا ہے کہ کرکٹ ٹیموں کے لیے ہوٹلوں کی بکنگ انڈین کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کے ذریعہ کی جاتی ہے اور اس میں جے ایس سی اے کا کوئی کردار نہیں ہے۔

اس کے ساتھ انھوں نے یہ بھی کہا ’دونوں ٹیموں کے علیحدہ قیام کی اصل وجہ رانچی میں جاری ڈاکٹروں کی کانفرنس ہے۔ اس کے لیے ڈاکٹروں کے میزبان نے ایک سال پہلے ہی بکنگ کروا رکھی تھی۔‘

’اسی لیے ریڈیسن بلیو میں اتنے کمرے خالی نہیں تھے کہ دونوں کرکٹ ٹیموں کو ایک ساتھ ٹھہرایا جا سکے لہذا بی سی سی آئی نے فائیو سٹار ہوٹل میں ٹھہرانے میں مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کی بجائے میزبان ٹیم کو ترجیح دی۔

جس ہوٹل میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کو ٹھہرایا گیا ہے وہ آئی سی سی کے رولز پر پورا نہیں اترتا اور وہاں جنوبی افریقہ کی ٹیم کو کافی مسائل کا سامنا ہے لیکن جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ابھی تک آئی سی سی سے اس کی باضابطہ شکایت نہیں کی ہے۔

بیرسا منڈا ایئرپورٹ سے ہوٹل لی لاک سروور پورٹیکو پہنچنے والی جنوبی افریقہ کی جدید ترین بس ہوٹل کے مرکزی دروازے کی چوڑائی کم ہونے کے باعث پھنس گئی،اس کے بعد کرکٹرز کو بس سے اتر کر ریسپشن تک چلنا پڑا۔

ہوٹل میں سوئمنگ پول نہ ہونے کی وجہ سے مہمان کرکٹرز کو جے ایس سی اے سٹیڈیم کے تالاب میں تیرنا پڑا ہے،اسی طرح مہمان کرکٹرز نے سٹیڈیم میں ہی اپنا لنچ کیا،سوالات دبانے کیلئے بحث میں یہ جواز تراشا گیا کہ سٹیڈیم کھانا کھانے والوں کو ہوٹل کا کھانا پسند نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.