نواز شریف کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی، اسپتال منتقل
سابق وزیراعظم نواز شریف کو ڈاکٹرز کے مشورے پر نواز شریف کو اسپتال منتقل کر دیا گیا pic.twitter.com/5Q7SZLNheH
— Tayyab Khan (@TayyabGulfam) October 21, 2019
لاہور(دیب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی جسکے بعد نیب کی ٹیم انہیں علاج کے لیے سروسز ہسپتال لیکر پہنچ گئی۔
اس حوالے سے نیب لاہو ر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو طبیعت کی خرابی کے باعث میڈیکل چیک اپ کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
Former PM #NawazSharif is detected to have critically low Platelet Count (16*10^9/L) that could be due to multiple pathologies & requires immediate in-hospital care.
— Dr. Adnan Khan (@Dr_Khan) October 21, 2019
I’ve requested the concerned authorities to act in urgency please. pic.twitter.com/hnaYHEAxkF
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو پلیٹس لائٹ کم ہونے کی وجہ سے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اس دوران پولیس کی بھاری نفری بھی ہسپتال پہنچ گئی۔
اطلاع ملتے ہی مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے ملتان روڈ پر احتجاج کیا، سڑک پر ٹائروں کو آگ لگا کر ملتان روڈ بلاک کی جبکہ شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نیب آفس پہنچ گئے۔
نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف میں پلیٹ لیٹس سیل کی کمی پائی گئی ہے۔
Today met former PM #NawazSharif for consultation & evaluation. He’s visibly unwell & has multiple serious life-threatening health issues of acute nature.
— Dr. Adnan Khan (@Dr_Khan) October 21, 2019
I’ve recommended immediate hospitalisation for workup & treatment.
The matter is of utmost urgency.
اْدھر مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو خطرناک علامات کے باوجود ہسپتال منتقل نہ کرنے پر شدید احتجاج کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری رپورٹس میں سنگین خطرات کی واضح نشاندہی کے باوجود ہسپتال منتقل نہ کرنا حکومتی بے حسی ہے۔
شہباز شریف نے کہا میاں محمد نوازشریف کی جان سے کھیلا جارہا ہے، خدانخواستہ کچھ ہوا تو وزیراعظم عمران نیازی کو قاتل ٹھہرائیں گے، عوام کے حق کے لئے لڑنے والے قائد کی خاطر ہر خطرے سے ٹکراجائیں گے، جیل مینوئل پر عمل نہ کر کے کم ظرف حکمران لاقانونیت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات واضح ثبوت ہیں کہ نوازشریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اقدامات ثبوت ہیں کہ عمران نیازی کے حکم پر نوازشریف کو ہسپتال نہیں لیجایا جا رہا، عاقبت نااندیش حکمران قومی وجود پر لگنے والے زخموں میں اضافے کی حماقت پر اترے ہیں، عقل سے عاری اور تکبر سے بھرے حکمران حماقتوں سے ملک میں خانہ جنگی کرانے پر تلے ہیں۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو خدانخواستہ نقصان پہنچا تو عوام کا ہاتھ اور عمران صاحب کا گریبان ہوگا۔
انھوں نے کہاذاتی معالج نے سرکاری رپورٹس دیکھ کر خبردار کیا ہے کہ نوازشریف کی جان کو سخت خطرہ ہے ،سرکاری طبی رپورٹس میں ان طبی خطرات کی نشاندہی کی گئی ہے،خون میں سفید خلیوں کی تعداد میں نمایاں کمی انتہائی خطرناک علامت ہے، نظرانداز کرنا جان لیوا ہوسکتا ہے
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب نوازشریف کو ہسپتال منتقل نہ کرکے آپ کی نالائقی، نااہلی اور جھوٹ چھپ نہیں سکتا، عمران صاحب علاج سے محروم رکھ کر آپ نوازشریف کو عوام کے حق کی بات کرنے سے دستبردار نہیں کراسکتے۔
مریم اورنگزیب نے کہا نوازشریف آپ کے علاج، ہسپتال کو ٹھوکر مارتا ہے، عمران صاحب قانون کے تحت قیدی کے قانونی حقوق پورا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، عمران صاحب سیاسی انتقام میں اندھے، بہرے اور گونگے نہ بنیں۔