فیس بک پر لائیک کے آپشن میں تبدیلی کا فیصلہ

0


اسلام آباد(ویب ڈیسک)فیس بک پر صارفین اب کسی بھی پوسٹ کو لائیک تو کرسکیں گے لیکن لائیکس کی تعداد معلوم نہیں کر سکیں گے،فیس بک انتظامیہ نے ویب سائٹ میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا

فیس بک ہو یاکوئی اور سوشل میڈیا ہر صارف چاہتا ہے کہ اس کی پوسٹس کو زیادہ سے زیادہ لائیکس ملیں، اس کیلئے فیس بک صارفین میں مقابلہ جاری رہتا ہے۔

فیس بک انتظامیہ نے اس مسئلے کا حل نکالنے کیلئے اپنے فیچر میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے، اب ویب سائٹ پر پوسٹ کے نیچے کوئی یہ نہیں دیکھ سکے گا کہ اسے کتنے لائیکس ملے ہیں، بلکہ صرف یہ لکھا ہوگا کہ ایک دوست سمیت دیگر لوگوں نے اسے پسند کیا ہے۔

اس سے قبل رواں برس مارچ میں فیس بک کے ایک عہدیدار نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا تھا کہ فیس بک لائیکس کا نمبر ظاہر کرنیوالے فیچر کو ختم کرنے پر غور کررہی ہے۔

ٹیک کرنچ کے مطابق فیس بک انتظامیہ نے فیچر میں تبدیلی آزمانے کا آغاز 27 ستمبر سے آسٹریلیا میں کردیا، فیچر کی تبدیلی سے یہ جانچا جائے گا کہ اس سے صارفین کے رویوں پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں،۔

فیس بک انتظامیہ تجربہ کی کامیابی پر اس تبدیلی کو دنیا کے دیگر خطوں میں بھی متعارف کروائے گی۔

یاد رہے کہ ٹوئٹر نے بھی ایسا ہی ایک فیچر متعارف کروایا تھا، لائیکس کے نمبر چھپانے سے ٹوئٹر سے منسلک صارفین کی تعداد کم ہوگئی تھی۔

آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیچر سے پوسٹ کو لائیک کرنے والوں کا نمبر نیوز فیڈ میں ظاہر نہیں ہوگا لیکن لوگ اس پوسٹ کے اندر جاکر لائیک کرنے والوں کی لسٹ دیکھ سکیں گے، وہ لائیکس کی خود گنتی کرسکیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.