الیکشن کے نتائج میں تاخیر پر وزارت داخلہ کا ردعمل آگیا

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:وفاقی وزارت داخلہ نے الیکشن کے نتائج سامنے آنے میں تاخیر پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انتخابی نتائج مرتب کرنے میں تاخیر کا جائزہ لیا گیا ہے، انتخابی نتائج میں تاخیر رابطے میں مسائل کے باعث ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق عوام اور میڈیا کے متعلقہ ریٹرننگ آفیسرز تک نتائج کی پروسیسنگ میں تاخیر سے متعلق خدشات کا جائزہ لیا گیا ہے، نتائج کی پروسیسنگ میں تاخیر سے متعلق خدشات کی وجہ رابطہ کی کمی کو قرار دیا گیا ہے، رابطے کی کمی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے اٹھائی گئی جو احتیاطی تدابیر کا نتیجہ تھی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ عملے اور بیلٹ دونوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے پروٹوکول جامع ہیں جس میں خاصا وقت صرف ہوا، صورتحال اب تسلی بخش ہے اور توقع ہے کہ نتائج کی آمد کا سلسلہ مسلسل جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملکی تاریخ کے سب سے بڑے عام انتخابات میں 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا تھا اور الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا تھا کہ رات 2 بجے تک تمام قومی و صوبائی اسمبلیوں کے نتائج جاری کر دیے جائیں گے تاہم اب تک غیر حتمی اور غیر سرکاری انتخابی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments are closed.