عرفان پٹھان نے لوگوں کی فرمائش پر بیوی کے پردہ کا برہم توڑ دیا،تصویر وائرل کردی

52 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: بھارت کے سابق کرکٹر عرفان پٹھان نے اہلیہ تصویر کرکے ساتھ کیا لکھا؟بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی عرفان پٹھان نے اپنی شادی کی آٹھویں سالگرہ پر اہلیہ کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کو اس بات پر کافی بار تنقید کا سامنا کرنا پڑا کہ وہ اہلیہ کے ساتھ تصاویر شئیر کرتے ہیں لیکن ان کا چہرہ چھپا دیتے ہیں اس لئے عرفان پٹھان نے لوگوں کی فرمائش پر بیوی کے پردہ کا برہم توڑ دیا،تصویر وائرل کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کو عرفان پٹھان نے اپنی اہلیہ صفا بیگ کے ساتھ شادی کی 8 ویں سالگرہ منائی اور خوبصورت ازدواجی زندگی کے 8 سال مکمل ہونے پر ایک خصوصی نوٹ میں ان سے محبت کا اظہار بھی کیا۔

عرفان پٹھان نے اپنی اہلیہ کی مختلف خصوصیات کا ذکر کیا اور اسے موڈ بوسٹر، ہمیشہ کی شریک حیات، بچوں کی ماں اور ٹربل کریئٹر قرار دیا.

Comments are closed.