اگر طاقت کے زور پر پیچھے دھکیلو گے تو پیچھے نہیں ہٹوں گا، عمران خان

50 / 100

فوٹو: فائل

راولپنڈی: قائد پی ٹی آئی عمران خان نے نکاح کیس کا فیصلہ محفوظ ہونے پر کیا کہا؟ اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے ایک طاقتور شخصیت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کے پچیس کروڑعوام کے بارے میں سوچیں، تاریخ نے آپ کو معاف نہیں کرنا، یہ ملک کے مستقبل کی بات ہے.

قائد پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا جس طرح کا الیکشن کرانے جارہے ہیں، ملک کی معیشت تباہ ہوجائے گی، مستحکم جمہوریت کے بغیر کسی ملک کی اکانومی اوپر نہیں جاتی.

انھوں نے کہا کہ انٹرا پارٹی انتخابات اس لئے ملتوی کیئے کیوں کہ ہمارے لوگ ابھی چھپے ہیں، مجھے ڈیل آفر ہوئی تین سال خاموش ہوکر پیچھے ہٹ جائیں، بنی گالا بیٹھ جائیں
میں نے وہی جواب دیا، جو حقیق آزادی کے نعرے لگانے والے کو دینا چاہئیے.

سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ آفر مجھے اس وقت کی گی جب اٹک جیل میں بند تھا
اس پیغام سے اسٹیبلیشمینٹ کی شرائط سامنے آ گئی کہ باریاں باریاں کھیلوں
پہلے تم مزے لو پھر ہم مزے لیں گے.

بانی پی ٹی آئی میں نے سائفر کیس میں 342 کے بیان پر دستحط نہیں کیا فیصلے میں کیسے لگایا، مطلب ہے اس کو ایڈیٹ کیا گیا، انتخابات کا نیا سسٹم ن لیگ اور الیکشن کمیشن نے ہیک کرلیا ہے.

انھوں نے کہا کہ ساری جماعتیں تیار رہیں انھوں نے پولنگ ایجنٹس کو اٹھانا ہے، اور ریزلٹس کا اعلان کردینا ہے، پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اپنے پولنگ ایجنٹس کو فارم بی ملنے سے پہلے پولنگ اسٹیشنز نے نہ نکلنے کی ہدایت کریں.

عمران خان نے کہا کہ بشری بی بی سے پوچھا تک نہیں 6 گھنٹے بٹھایا اور بنی گالا لے گے
ڈیل ہوتی تو کیا وہ چل کر جیل آتی،
نواز شریف کیسز ختم کرنا ڈیل تھی، شفاف انتخابات کے علاوہ کوئی ڈیل منظور نہیں
بولا گیا باری بعد میں دیں گے، اچھے بندے بنوں.

انھوں نے یاد دلایا کہ قانو سب سے بڑا ہے
تیسری دنیا اسی لیے بنی کہ طاقتور قانون کے اوپر ہے 60 سال سے اقتدار میں بیٹھی کلاس کے سارے پیسے باہر ہیں، کہا جس دن زرداری سے کہوں گا مجھے بچا لو وہ قیامت کا دن ہوگا.

شہباز شریف اور باجوہ کا قریبی تعلق ہے
خواجہ آصف، باجوہ کے سسر کے ساتھ بیٹھا رہتا تھا اس کا بیان دیکھ لیں، باجوہ کو بتایا تھا فوج میں مداخلت نہیں کروں گا، شیخ رشید کی طرف سے شہریار ریاض سے 3 کروڑ روپے لے کر ٹکٹ دینے کے سوال پر کچھ نہیں کہوں گا.

ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے رجسٹر اندر نہیں لانے دیا گیا کیسے ٹکٹوں پر مشاورت کروں؟
بانی پی ٹی آئی کا شیخ ریحان کے قتل پر افسوس کا اظہار، کہا وہ جنونی کارکن تھا، بہت افسوس ہوا، ایسا نہیں ہونا چاہئیے تھا.

بشری بی بی کو بنی گالا ایک کمرہ تک محدود کردیا ہے، کمرے کے شیشے بند کرکے اندھیرا کردیا گیا، ادھر سے تو جیل میں بہتر ہےذاتیات سے ہٹ جائیں یہ ملک میرا آپ کا نہیں سب کاملک ہے.

میں نے مینار پاکستان جلسہ میں بھی کہا تھا 3 سال چپ رہنے کی تلقین ہوئی، باجوہ کے قریبی ساتھی نے قریشی کو بھی کہا، میں نے کہا اس میں ملک کا فائدہ ہے تو پیچھے ہٹ جاوں گا، اگر طاقت کے زور پر پیچھے دھکیلو گے تو پیچھے نہیں ہٹوں گا، عمران خان نے کہا چیف جسٹس آف پاکستان دو بڑی پارٹیوں سے یہی پوچھ لیں کیا کبھی اپنی فیملی میں بھی الیکشن کرایا؟

ورکر 8 فروری کو جہاد کے لیے نکلیں، ووٹ کے ذریعے آزادی حاصل کریں گےامریکہ اور طاقت کی غلامی کرنا چاہتے ہیں تو غلام کا کوئی مستقبل نہیں، اصل جہاد پولنگ ایجنٹس کا ہے، خدا کے واسطے ملک کے 25 کروڑ لوگوں کا سوچو، جسطرح کا الیکشن کرانے جارہے ہو ملکی معیشت تباہ ہوجائے گی.

انھوں نے کہا کہ سیاسی استحکام ہی معیشیت    مضبوط کرے گا، بانی پی ٹی آئی
ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا اختیار وزیر اعظم کے پاس ہوتاہے، اگر اس پر ملک کے ساتھ ایسا ہورہاہے تو بہتر نہیں ہے، جنرل فیض کو آرمی چیف لگانا تو میرے ذہن میں بھی نہیں تھا.

Comments are closed.