نوجوانوں کے لیے ذہنی صلاحیتوں کو بڑھانے والے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے،نگران وزیراعظم

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کاکہنا ہے کہ نوجوانوں کے لیے ذہنی صلاحیتوں کو بڑھانے والے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے، دنیا بھر میں بہت سے کھلاڑیوں نے مختلف شعبوں میں نمایاں کام کیا۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اسلام آباد میں سکولوں کے لیے پرائم منسٹرز مائنڈ سپورٹس انیشیٹیو کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
پرائم منسٹرز مائنڈ سپورٹس انیشیٹیو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک سے شرکت کے لیے آئے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے ذہنی صلاحیتوں کو بڑھانے والے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے، کھیل مختلف ملکوں کے درمیان رابطوں کا ذریعہ ہیں۔

نگران وزیراعظم نے مزید کہا ہے کہ دنیا بھر میں بہت سے کھلاڑیوں نے مختلف شعبوں میں نمایاں کام کیا، جن کے فروغ کے لیے کام کرنے والے متعلقہ افراد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

Comments are closed.