بشریٰ بی بی نے کوئی تحفہ نہیں لیا، ہرناانصافی کے خلاف فیصلہ ووٹ کے ذریعے لیں گے،بیرسٹر گوہر

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بیرسٹر گوہر کاکہنا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ذاتی طور پر کوئی تحفہ نہیں لیا، ہرناانصافی کے خلاف فیصلہ ووٹ کے ذریعے لیں گے۔ ایک لیڈر کو خوش کرنے کیلئے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کوسزائیں دی گئیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماء بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ کیس سے کوئی تعلق نہیں،احتساب عدالت نے ماضی میں ایسا فیصلہ کبھی نہیں دیا،یہ ظلم ہوا ہے، ایک لیڈر کو خوش کرنے کیلئے سزائیں دی جارہی ہیں،وکیل کے ہوتے ہوئے عدالت کی جانب سے جرح کی اجازت نہیں دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ 342کے بیان میں ہم نے استدعا کی کہ ہم گواہ پیش کرنا چاہتے ہیں، لیکن عدالت کی جانب سے گواہ پیش کرنے کا موقع نہیں دیا گیا،سزا کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کریں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے ذاتی طور پر کوئی تحفہ نہیں لیا، ہرناانصافی کے خلاف فیصلہ ووٹ کے ذریعے لیں گے، کوشش کی گئی کہ ووٹر اور سپورٹرز مایوس ہوں ،یہ فیصلے نہیں رہیں گیہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سمجھتا ہوں یہ ناانصافی نہیں بہت بڑا ظلم ہے، قانون کے تمام اصولوں کو توڑ کر یہ سزا سنائی گئی ہے، بشریٰ بی بی نے کوئی تحفہ نہیں لیا اور نہ ہی کسی نے وصول کیا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سزاوٴں کا مقصد بانی پی ٹی آئی پر پریشر ڈالنا اور سیاست سے آوٴٹ کرنا ہے، یہ پہلے بھی ناکام ہوچکے آئندہ بھی ہوں گے،عدلیہ کو چاہیے کوئی بھی پریشر نہ لے، عدلیہ عوام کے بنیادی حقوق کی امین ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے عدلیہ آزاد ہے، یہ کیسی سرکار اور پراسیکیوشن ہے؟، ہم اسلام آباد ہائی کورٹ میں قانون میں رہ کر اپیل دائر کریں گے، امید ہے ہماری اپیل پر جلد فیصلہ ہوگا، دو دن میں عدلیہ پر بڑا داغ لگا ہیعدلیہ نے ہی اسے دھو دینا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سارے ورکرز سے اپیل ہے پرامن رہیں، عدلیہ پر یقین رکھیں یہ ججمنٹ ختم ہوگی، ووٹر اور سپورٹر صرف 8فروری پر فوکس رکھیں۔

Comments are closed.