بھارت کی ٹینس ٹیم ڈیوس کپ میچز کھیلنے کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

52 / 100

فوٹو: سوشل میڈیا

 اسلام آباد: بھارت کی ٹینس ٹیم ڈیوس کپ میچز کھیلنے کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی ہے، ،پاکستان پہنچنے والی بھارتی ٹینس ٹیم میں 5 کھلاڑی شامل ہیں۔

 پاکستان پہنچنے والی بھارت کی ٹینس ٹیم کے آفیشلز میں 2 فیزیو اور ایک ایک کوچ مینجر کوورڈینیٹر شامل ہیں۔

بھارٹی ٹینس ٹیم بذریعہ ہوائی جہاز اسلام آباد پہنچی بھارتی ٹینس ٹیم ٹینس کمپلیکس کے پاس مقامی ہوٹل میں قیام کرےگی۔

 پاکستان پہنچنے والی بھارتی ٹینس ٹیم کے ہمراہ بھارتی صحافی بھی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

 واضح رہےپاکستان اور بھارت کے درمیان 3 اور 4 فروری کو ڈیوس کپ ٹائی ٹینس کمپلیکس میں کھیلا جائےگا۔

 پاک بھارت تعلقات میں سرد مہری کے باعث کافی عرصہ بعد کوئی بھارتی ٹیم پاکستان آئی ہے جب کہ بھارت نے کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے سے ہمیشہ انکارکیا ہے۔

Comments are closed.