شعیب ملک کے دوسری شادی کے ساتھ ہی برےدن شروع، بی پی ایل نے خدا-حافظ کہہ دیا

50 / 100

فوٹو: فائل

دبئی: شعیب ملک کے دوسری شادی کے ساتھ ہی برےدن شروع، بی پی ایل نے خدا-حافظ کہہ دیا، پاکستان کے معمر آل راونڈر شعیب ملک کا بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں سفر ختم ہو گیا۔

سابق پاکستانی کپتان شعیب ملک دو روز قبل بی پی ایل کا میچ کھیلنے کے بعد بنگلا دیش سے یو اے ای چلے گئے تھے تاہم انھیں واپس بنگلہ دیش جانا تھا۔

شعیب ملک کی ٹیم فورچیون باریشال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شعیب کو اگلے میچ سے پہلے واپس آنا تھا لیکن اب انہوں بتایا ہے کہ وہ 4 فروری کو آئیں گے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فورچیون باریشال کے ترجمان کے مطابق ٹیم سمجھتی ہے کہ بہتر ہے شعیب ملک مزید نہ کھیلیں۔

گزشتہ دنوں شعیب ملک نے بنگلا دیش پریمیر لیگ میں فورچیون باریشال کی نمائندگی کرتے ہوئے ہی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 13 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔

وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے پہلے ایشین اور دنیا کے دوسرے کھلاڑی ہیں تاہم ان کی ٹیم کی طرف سے انھیں واپس بلانے کی بحالی نہ آنے کا مشورہ دے دیا ہے.

واضح رہے شعیب ملک کو پاکستانی ڈرامہ کی اداکارہ ثناء جاوید سے دوسری شادی کے بعد شدید تنقید کا سامنا ہے اور ثانیہ مرزا کے مثبت ردعمل کے بعد شعیب ملک کی ساکھ مزید متاثر ہوئی ہے.

Comments are closed.