نومئی مقدمات،بانی پی ٹی آئی ،شاہ محمود قریشی کے خلاف 12 مقدمات کے چالان پیش

46 / 100

فائل:فوٹو
راولپنڈی: 9 مئی کے کیسز میں پولیس نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف 12 مقدمات کے چالان پیش کردئیے، شیخ رشید احمد کے خلاف بھی چالان پیش کیے گئے ہیں، عدالت نے تمام چالان سماعت کے لئے منظور کرلیے۔

نومئی کے واقعات سے متعلق بانی پی ٹی آئی کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات کے چالان پیش کردیے گئے۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف 12 مقدمات کے چالان پیش کیے گئے ہیں جب کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے خلاف بھی چالان پیش کر دئیے گئے ہیں۔ عدالت نے تمام چالان سماعت کے لیے منظور کرلیے۔

بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 فروری تک توسیع کردی گئی، آئندہ تاریخ پر تمام ملزمان میں مقدمات کی فرد جرم کے لیے نقول تقسیم کی جائیں گی۔ اس موقع پر بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی بھی کمرہ عدالت موجود تھے۔

بانی پی ٹی آئی نے جج سے کہا کہ نو مئی کو ہائی کورٹ اسلام آباد سے میری غیر قانونی گرفتاری کی گئی اور مجھے انصاف دینے کے بجائے میرے خلاف انتقامی مقدمات درج کر دئیے گئے۔

Comments are closed.