کے الیکٹرک نےڈیٹا کو کلاوڈ پر منتقل کرنے کیلئے سیپ سے معاہدہ کر لیا

52 / 100

فوٹو: پی آر

اسلام آباد : کے الیکٹرک نےڈیٹا کو کلاوڈ پر منتقل کرنے کیلئے سیپ سے معاہدہ کر لیا، اس معاہدے سے کے الیکٹرک کا صارفین اور سہولیات کا ڈیٹا جو کہ ہزاروں گیگا بائٹس پر مشتمل ہے، کو کلاؤڈ پر منتقل کر دیا جائے گا۔

کراچی اور بلوچستان کو بجلی کی ترسیل کرنے والی پاکستان کی واحد نجی پاور کمپنی، کے الیکٹرک نے اپنے آپریشنز کو بہتر کرنے کیلئے اپنے سافٹ وئیر کو کلاؤڈ پر منتقل کرنے کی لئے SAP پاکستان کے کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں کے الیکٹرک، SAP اور سسٹمز لمیٹڈ کت درمیان معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ معاہدے کے زریعے SAP کے S/4HANA کلاؤڈ سافٹوئیر کے زریعے کے الیکٹرک کا مکمل ڈیٹا منتقل کر دیا جائے گا۔ اپنے حجم کے اعتبار سے یہ خطے میں ڈیٹا کی سب سے بڑی منتقلی ہو گی۔

ٹیکنالوجی کی ترقی اور پائیداری کے۔ الیکٹرک کے سرمایہ کاری منصوبہ 2030 کا حصہ ہیں۔ یہ اسٹریٹجک اقدام اہم اور حساس ڈیٹا کی حفاظت کو بڑھائے گا، جس سے آپریشنز کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور کے۔ الیکٹرک کے صارفین کیلئے بہتری کے سفر کو نمایاں طور پر تیز کرے گا۔

کے۔ الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مونس علوی نے اس موقع پر کہا کہ کے۔الیکٹرک کی تمام سہولیات اور کاوش کا مرخز صارفین ہیں۔ پاکستان کے توانائی کے شعبے میں واحد عمودی طور پر مربوط پاور یوٹیلیٹی کمپنی کی حیثیت سے ہم صارفین کی بڑی تعداد کے لئے بجلی پیدا کرنے، تقسیم اور ترسیل کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سسٹمز لمیٹڈ کے ساتھ اس معاہدے پر دستخط ہمارے لیے اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جو خطے کے پاور سیکٹر میں ڈیٹا کی سب بڑی منتقلیوں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی کاوش گھریلو ڈیٹا کے تحفظ اور زمینی عملے کی آپریشنل کارکردگی کو بڑھائے گا، جس کے نتیجے میں تمام سروس سینٹرز میں صارفین کو خدمات کی فراہمی میں مزید بہتری آئے گی۔

سسٹمز لمیٹڈکے گروپ سی ای او اور ایم ڈی آصف پیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ڈیٹا کی اس یادگار اور قابل ذکر منتقلی میں کے۔ الیکٹرک کے ساتھ شراکت داری سسٹمز لمیٹد کیلئے فخر کا باعث ہے، جو ہماری ٹیم کی لگن اور مہارت کو اجاگر کرتی ہے۔

بلاشبہ یہ کے۔ الیکٹرک کے آپریشنز اور ہماری ذمہ داریوں کے لیے ایک اہم موڑ اور پاکستان میں SAP کی کامیابیوں میں ایک اور اضافہ ہے۔

پاکستان میںSAP پاکستان، عراق اور افغانستان کے منیجنگ ڈائریکٹر ثاقب احمد نے اس موقع پر کہاکہ یہ معاہدہ پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی میں SAP کے کردار کی نشاندہی اور پاکستان کے توانائی کے شعبے کے ارتقا کے لیے ایک اہم لمحہ ہے۔ SAP کے عالمی سطح پر تسلیم شدہ کلاؤڈ سلوشنز کے۔ الیکٹرک کو بہتر نگرانی اور اعلیٰ خدمات فراہم کرنے کے قابل بنائے گا، جو آپریشنل ایکسیلینس کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

ایس اے پی سلوشنز نے کمپنی کو شفافیت اور ضرورت کے مطابق سلوشنز فراہم کرکے کاروباری آپریشنز میں آسانی فراہم کی ہے۔سسٹمز لمیٹڈکے۔ الیکٹرک میں جدید ترین S/4HANA Riseکلاؤڈ کمپیوٹنگ سسٹم نصب کرے گا۔

واضح رہے سیپ (SAP) کی حکمت عملی ہر کاروبار کو اچھے اور پائیدار انٹرپرائز کے طور پر چلانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ انٹرپرائز ایپلی کیشن سافٹ ویئر میں مارکیٹ لیڈر کے طور پر ہم تمام چھوٹی بڑی کمپنیوں اور صنعتوں کو بہترین طریقے سے چلانے میں مدد کرتے ہیں۔ SAP صارفین کا عالمی تجارت میں حصہ 87 فیصد ہے۔

مشین لرننگ، انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی) اور جدید تجزیاتی ٹیکنالوجیز صارفین کے کاروبار کو اچھے کاروباری ادارے میں تبدیل کرنے میں مدد دیتی ہیں۔SAP لوگوں اور اداروں کو گہری کاروباری سوجھ بوجھ اور تعاون فراہم کرتا ہے.

Comments are closed.