نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ تعینات

55 / 100

فائل:فوٹو
لاہور: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ تعینات، وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے منظوری دے دی۔

نگران وزیراعظم انوار نے ذکاء اشرف کا پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے عہدے سے استعفیٰ منظور کر لیا، انوار الحق کاکڑ نے محسن نقوی کو چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

محسن نقوی اس وقت نگران وزیراعلیٰ پنجاب ہیں تاہم اس کے ساتھ انھیں ایک اور بڑا عہدہ دے دیا گیا ہے جبکہ وہ آئین میں درج 90 دن کی مدت سے بھی متجاوز کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ 19 جنوری کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Comments are closed.