پاکستان کلین سویپ سے بچ گیا، پانچویں میچ میں نیوزی لینڈ کو 42 رنز سے شکست

51 / 100

فوٹو: ایکس پی سی بی 

کرائسٹ چرچ: پاکستان کلین سویپ سے بچ گیا، پانچویں میچ میں نیوزی لینڈ کو 42 رنز سے شکست دے دی، کم سکورنگ میچ میں سیریز میں پہلی بار باولرز نے اچھی کارکردگی دکھائی اور 135 رنز کے ٹوٹل کا دفاع کیا.

پارٹ ٹائم آف اسپنر افتخار نے 3 کھلاڑی آؤٹ کئے، نواز کی بھی اچھی باولنگ، نیوزی لینڈ
135 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 17.2 اوورز میں 92 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن اوپننگ بیٹر آج بھی کوئی خاطر خواہ پرفارمنس نہیں دکھا سکے۔

صائم ایوب کے بعد ڈیبیو کرنے والے اوپنر حسیب اللّٰہ بھی تیسری گیند پر صفر پر آؤٹ ہوگئے، بابر اعظم 13، فخر زمان 33، محمد رضوان 38، محمد نواز 1 اور افتخار 5 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے۔

شاہین شاہ آفریدی 1، صاحبزادہ فرحان 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ عباس آفریدی 14 رنز بناکر ناٹ آؤٹ جبکہ محمد رضوان آج بھی ٹاپ سکورر رہے۔

میزبان نیوزی لیند کی جانب سے ٹم ساؤتھی، میٹ ہینری، لوکی فرگوسن اور ایش سوڈھی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان ٹیم میں آج تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، صائم ایوب، حارث رؤف اور وسیم جونیئر کو آرام دیا گیا ہے جبکہ عباس آفریدی اور اسامہ میر کو پھر آزمایا گیا.

Comments are closed.