ذکاء اشرف نے پاکستان کی کرکٹ کی تباہی کرکے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

52 / 100

فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف نے پاکستان کی کرکٹ کی تباہی کرکے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق ذکا اشرف نے اختیارات کے معاملے پر استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد انہوں نے تحریری طور پر اپنا استعفیٰ نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو منظوری کیلیے بھیج دیا۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ کے ذرائع نے بتایا کہ ذکا اشرف نے بے اختیار چئیرمین رہنے کے بجائے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور پھر تحریری طور پر اس سے وزیراعظم کو بھی آگاہ کردیا ہے

خیال رہے کہ ایک روز قبل نگراں حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔

ذکااشرف کے دور میں دنیا کے نمبر ون بیٹر بابراعظم کو دباؤ ڈال کر کپتانی سے ہٹایا گیا، پھر ٹیم میں تبدیلیوں کا جھکڑ چلا، بیٹنگ لائن اور نمبرز تک تبدیل کر دئیے جس سے ٹیم کی کارکردگی بری طرح متاثر ہوئی.

Comments are closed.