پاک ایران وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، کشیدگی کم کرنے پر اتفاق

52 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاک ایران وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، کشیدگی کم کرنے پر اتفاق ہوا ہے بات چیت کے دوران میں دونوں ممالک کے وزراے خارجہ کے درمیان حالیہ کشیدگی کم کرنے پر اتفاق رائے پایا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کو پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا.

وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے واضح کیا کہ پاکستان کے لیے ملکی سلامتی و خودمختاری کا دفاع سب سے اہم ہے ،اکستان کی سلامتی سےتعلق ریڈ لائینز واضح ہیں.

جلیل عباس جیلانی نے کہاایران پڑوسی اور برادر ملک ہے اس لئے معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں،ترجمان کے مطابق بات چیت کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے حالیہ کشیدگی کو کم کرنے پر اتفاق کیا۔

Comments are closed.