لیول پلیئنگ کیلئے عدالت گئے اور ہم سے فیلڈ ہی چھین لی گئی، لطیف کھوسہ

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف رہنماء اور وکیل لطیف کھوسہ کاکہناہے کہ عدالتی فیصلے کی وجہ سے ہماری مخصوص نشستیں اڑا دی گئی ہیں فیصلے سے جمہوریت تباہ ہوئی اس کی بقا کیلئے عوامی عدالت میں جانا پسند کریں گے، لیول پلیئنگ کیلئے عدالت گئے اور ہم سے فیلڈ ہی چھین لی گئی۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ دسمبر 2023 کے فیصلے کے تناظر میں عدالت آئے تھے، الیکشن میں مساوی مواقع کے بجائے پی ٹی آئی وکلاء اور رہنماوٴں کو اٹھایا گیا، پی ٹی آئی رہنماوٴں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکا گیا۔

وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ وکلاء کو پی ٹی آئی نے بھیجا لیکن انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، پی ٹی آئی کے رہنماوٴں کو ایم پی او لگا کر گرفتار کیا گیا، ہمیں کسی ضلع میں جلسے نہ کرنے دیئے گئے، جو جلسے کی کوشش کرتا ہے اس کے گھر پرحملے کرتے ہیں، ہم یہ سب معاملات سپریم کورٹ میں لائے۔

انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کو گرفتار کیا، پولیس کہتی ہے کچھ نہیں ہوا، چیف جسٹس کی عظمت کو سلام، وہ کہتے ہیں میں ٹی وی نہیں دیکھتا۔

لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کی وجہ سے ہماری مخصوص نشستیں اڑا دی گئی ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی بھی پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیریز کے ساتھ انتخابی الائنس کرتی ہے۔

ان کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی نظریاتی کے چیئرمین نے ہم سے 7 سیٹیں مانگیں تھیں، پی ٹی آئی نظریاتی کو 7 سیٹیں دینے کا معاہدہ ہوا، ٹکٹوں پر دستخط ہوئے، معاہدے کے بعد پی ٹی آئی نظریاتی کے چیئرمین کو اٹھا لیا گیا، پی ٹی آئی نظریاتی کے چیئرمین کو ٹی وی پر لاکر بیان دلایا گیا کہ یہ دستخط جعلی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم عوام کی عدالت میں جا رہے ہیں، ہمیں الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں، عدالتی فیصلے سے جمہوریت تباہ ہوئی ہے۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ میں نے اسی طرح کا انٹرا پارٹی الیکشن پیپلز پارٹی میں بھی کرایا، بلاول بھٹو اور میرے نام پر بھی پیپلز پارٹی میں کوئی امیدوار کھڑا نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں ہم نے جب انٹرا پارٹی الیکشن کروائے تو بلامقابلہ ہوئے، انٹرا پارٹی الیکشن کرائے تو کوئی بلاول اور آصف زرداری کے سامنے کھڑا نہ ہوا۔

Comments are closed.