تحریک انصاف کی پلیئنگ الیون،قومی اسمبلی کےلئے 237 رکنی اسکواڈ کااعلان کردیا گیا

51 / 100

فوٹو: فائل

اسلام باد: تحریک انصاف کی پلیئنگ الیون،قومی اسمبلی کےلئے 237 رکنی اسکواڈ کااعلان کردیا گیا ،بعض کے کیسزکا ابھی عدالتوں سے فیصلہ ہونا ہے اورکچھ حلقوں پر ابھی امیدواروں کے ٹکٹوں کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔

قومی اسمبلی کی 266 میں سے 237 نشستوں پر کھلاڑی میدان میں اترے ہیں،کپتان کا معاملہ ابھی عدالتی نشیب وفراز کے بھنور میں ہے،اسد قیصر، عمرایوب، مراد سعید، شاہ محمود قریشی، سلمان راجہ، میر افضل مروت، بیرسٹر گوہر،علی محمد خان،امین اللہ گنڈا پورکی شکل میں مضبوط ٹیم کا اعلان کیا گیاہے۔

پی ٹی آئی نے راولپنڈی میں شیخ رشید کے مقابلے میں بھی امیدوار کا اعلان کیا ہے شہریار ریاض این اے 56 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے ، اس حلقے میں حنیف عباسی ن لیگ کے امیدوار ہیں۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی کرسی پر بیٹھ کر پریس کانفرنس میں پارٹی چھوڑنے والے فواد چوہدری اور ان کے خاندان میں سے کسی کو بھی ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان این اے 10 بونیر سے الیکشن لڑیں گے،این اے 4 سوات سے مراد سعید جبکہ ان کی عدم موجودگی کی صورت میں کمال خان ایڈووکیٹ کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

راولپنڈی میں این اے 55 سے راجہ بشارت پی ٹی آئی کے امیدوار ہونگے ۔این اے 49 اٹک سے طاہر صادق، این اے 50سے ایمان طاہر،این اے 46سے پی ٹی آئی کے دیرینہ کارکن عامر مغل کو ٹکٹ دیا گیاہے۔

این اے 47اسلام آباد سے شعیب شاہین، این اے 48سے علی بخاری امیدوار ہونگے۔ این اے 58چکوال میں ایاز امیر ، این اے 44 سے علی امین گنڈاپور ، این اے 41 سے شیر افضل مروت ،این اے 30سے شاندانہ گلزار ،این اے 22سے عاطف خان امیدوار ہوں گے۔

این اے 23سے علی محمد خان ، این اے 19 صوابی سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد عمر، این اے 20سے شہرام ترکئی ، این اے 35 سے شہریار آفریدی،این اے 107سے ریاض فتیانہ ، این اے 108سے صاحبزادہ محبوب سلطان پی ٹی آئی کے امیدوار سے ہونگے۔

پی ٹی آئی نے شیخ وقاص اکرم کو این اے 109جھنگ ،این اے 112ننکانہ صاحب سے بریگیڈیئر ر اعجاز شاہ ،این اے 118سے عالیہ حمزہ ، این اے 122سے لطیف کھوسہ ،این اے 128سے ماہر قانون دان سلمان اکرم راجہ ،این اے 129سے حماد اظہر کے والد میاں اظہرکو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔

این اے 130سے ڈاکٹر یاسمین راشد نوازشریف کا مقابلہ کریں گی ،این اے 149سے عامر ڈوگر، این اے 150سے زین قریشی ،این اے 151سے شاہ محمود قریشی یا ان کی بیٹی مہر بانو قریشی کو ٹکٹ جای کر دیا ہے۔

این اے 155لودھراں سے پیر اقبال شاہ جہانگیر ترین کے مد مقابل پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔ این اے 166سے کنول شوزب ،این اے 175مظفر گڑھ سے جمشید دستی ،این اے 185سے زرتاج گل ۔

کراچی میں این اے 232 سے علیم عادل شیخ ، این اے 236سے عالمگیر خان ،کو ٹکٹ جاری ،۔پی ٹی آئی نے 29قومی اسمبلی کی نشستوں پر امیدوار ابھی فائنل نہیں کیئے۔

این اے 69 منڈی بہاؤ الدین،این اے 74 سیالکوٹ ،این اے 77،78،79اور 80 گوجرانوالہ ،این اے 82 سرگودھا،این اے 94 ،این اے 97 فیصل آباد ،این اے 101 اور 102 فیصل آباد سے ابھی تک کسی امیدوار کو ٹکٹ جاری نہیں کیا۔

اسی طرح این اے 105 ٹوبہ ٹیک سنگھ،این اے 111 ننکانہ صاحب،این اے 115 شیخوپورہ،این اے 117 لاہور،این اے 119 اور 120 لاہور اوراین اے 125 لاہور سے امیدواروں کے ٹکٹوں کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔

Comments are closed.