کراچی کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد:کراچی کے صارفین کے لیے بجلی ایک روپے اکہتر مہنگی کر دی گئی۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا ، صارفین سے اپریل، مئی جون 2023 کہ 48 پیسے فی یونٹ جنوری تا مارچ لئے جائے گا، جولائی اگست اورستمبر 2023 کے لئے ایک روپے 24 پیسے فی یونٹ بھی یکم جنوری سے ریکور ہونگے ۔

نیپرا نے کے الیکٹرک سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ جس کے مطابق کراچی کے صارفین کے لیے بجلی ایک روپے اکہترپیسے مہنگی کر دی گئی ہے۔

قیمتوں میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ کراچی کے صارفین کے لیے قیمتوں میں اضافہ وفاقی حکومت کی درخواست پر کیا گیا۔

نیپرا کے فیصلہ کے مطابق صارفین سے اپریل، مئی جون 2023 کہ 48 پیسے فی یونٹ جنوری تا مارچ لئے جائے گا۔ جولائی اگست اورستمبر 2023 کہ ایک روپے 24 پیسے فی یونٹ بھی یکم جنوری سے ریکور ہونگے۔۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔

Comments are closed.