سپریم کورٹ کی 29 نومبر کی کاز لسٹ بھی منسوخ کردی گئی

54 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: سپریم کورٹ کی 29 نومبر کی کاز لسٹ بھی منسوخ کردی گئی، سپریم کورٹ نے کازلسٹ منسوخی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں کل 29 دسمبر کی کازلسٹ پہلے لگائی گئی تو جو بعد میں منسوخ کردی گئی۔

رجسٹرار سپریم کورٹ نے مقدمات کی منسوخی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا،کل قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل بینچ نے سماعت کرنا تھی۔

کازلسٹ بینچ کی عدم دستیابی کی وجہ سے منسوخ کی گئی اس سے قبل گزشتہ روز بھی بنچز کی عدم دستیابی کا بتا کر کاز لسٹ منسوخ کردی گئی تھی جو کہ اب29 دسمبر کی بھی ختم کردی گئی ہے۔

Comments are closed.