اسرائیلی بمباری سےغزہ میں ایک اورصحافی شہید،مجموعی تعداد101 ہوگئی

53 / 100

فوٹو: روئٹرز

غزہ: اسرائیلی بمباری سےغزہ میں ایک اورصحافی شہید،مجموعی تعداد101 ہوگئی،تمام صحافی اکتوبرسے جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران شہید ہوئے ہیں 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کے حکومتی میڈیا نے کہا کہ اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے احمد جمال المدھون  الرائے نیوز ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر تھے۔

اسرائیلی فوج نے صحافی احمد جمال المدھون کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ گزشتہ 24 گھنٹوں سے جاری اسرائیلی بمباری کی کوریج کے لیے متاثرہ علاقے میں اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔

اسرائیلی فوج کے حملے میں گزشتہ روز بھی غزہ میں ایک فلسطینی صحافی محمد ابو ہوائیدے شہید ہوگئے تھے۔

غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری فضائی بمباری میں اب تک 50 سے زائد میڈیا ہاؤسز مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوچکے ہیں جب کہ 101 صحافی شہید ہوگئے جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔

جنگ کی صورتحال لمحہ بہ لمحہ آگاہ کرنے کی کوششوں کے دوران جان کی بازی ہار جانے والے صحافیوں میں سے 4 کا تعلق اسرائیل اور 3 کا لبنان سے ہے جب کہ بقیہ فلسطینی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ ایک اندازے کے مطابق غزہ میں 25 سے زائد صحافیوں کو حراست میں لیا گیا ہے جب کہ 3 لاپتہ اور 20 کے قریب زخمی ہیں۔

Comments are closed.