انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے پرپی ٹی آئی سپریم کورٹ پہنچ گئی

52 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے پرپی ٹی آئی سپریم کورٹ پہنچ گئی، چیئرمین پی ٹی آئی نے بیرسٹر گوہرعلی نے عدالت اعظمی سے رجوع کرلیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے درخواست میں وفاق، الیکشن کمیشن اور چاروں صوبائی حکومتوں کو فریق بنایا گیا ہے۔

سپریم کورٹ میں یہ درخواست آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کی گئی ہے،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ تحریک انصاف کے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھینے جا رہے ہیں۔

تحریک انصاف کے امیدواروں کو ہراساں کیا جا رہا ہے، تحریک انصاف کو انتخابات میں حصہ لینے کا مساوی حق دیا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ تحریک انصاف کو لیول پلیئنگ فیلڈ اور شفاف انتخابات کیلئے فریقین کو ہدایات جاری کرے، فریقین کو تحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنماؤں کو ہراساں کرنے سے بھی روکا جائے۔

Comments are closed.