سارہ انعام قتل کیس، مجرم شاہنواز امیر نے سزائے موت کے خلاف اپیل دائر کر دی

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد: سارہ انعام قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، مجرم شاہنواز امیر نے اپنی سزائے موت کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی۔

مجرم شاہنواز امیر نے ٹرائل کورٹ کا 14 دسمبر کو دیا گیا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے اسے کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

ٹرائل کورٹ نے سارہ انعام قتل کیس میں شاہنواز امیر کو سزائے موت اور 10 لاکھ ہرجانے کی سزا کا حکم دیا تھا، سارہ انعام کو 23 دسمبر 2022 کو اسلام آباد میں قتل کیا گیا تھا۔

Comments are closed.