توہین الیکشن کمیشن کیس، بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پر فردجرم ایک بار پھر موٴخر

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد:توہین الیکشن کمیشن کیس میں بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پر فردجرم ایک بار پھر موٴخر ہوگی، الیکشن کمیشن نے سماعت 27 دسمبر تک ملتوی کردی۔

ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی نے توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی راولپنڈی اڈیالہ جیل میں کی، الیکشن کمیشن کے ممبران شاہ محمود جتوئی، بابر حسین بھروانہ اور جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ بھی عدالت میں موجود تھے، فواد چوہدری کی جانب سے توہین الیکشن کمیشن کیس میں اوپن ٹرائل کی استدعا کی گئی۔

درخواست میں فواد چوہدری نے موقف اپنایا کہ ہمیں کیس سے متعلق کاپیاں فراہم نہیں کی گئی نہ ہماری دستاویزات اندر آنے دی گئیں،دستاویزات کے بغیر نہیں بتا سکتا کہ مجھ پر کیا کیا الزامات ہیں۔

کیس سماعت کے دوران سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کی جانب سے ایڈووکیٹ شعیب شاہین، عمیر نیازی، فیصل چوہدری اور دیگر پیش ہوئے، سابق چیئرمین کی اہلیہ بشری بی بی اور بہنیں بھی کمرہ عدالت میں موجود رہی۔

بعدازاں کیس کی سماعت 27 دسمبر تک ملتوی کردی گئی ۔

Comments are closed.