سارہ انعام قتل کیس، شاہنواز امیر کو سزائے موت سنا دی گئی

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد: سارہ انعام قتل کیس میں مرکزی ملزم شاہنواز امیر کو سزائے موت سنا دی گئی۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سارہ انعام کے قتل کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔
سارہ انعام قتل کیس کا فیصلہ سیشن جج ناصر جاوید رانا نے سنایا۔
عدالت نے ملزم شاہنواز کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنایا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ملزمہ ثمینہ شاہ کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا۔

یاد رہے کہ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ 9 دسمبر کو محفوظ کیا تھا۔

تئیس ستمبر 2022ء کو ملزم شاہنواز نے اپنی اہلیہ سارہ انعام کو قتل کیا تھا، سارہ انعام کے قتل کے الزام میں ملزم شاہنوار امیر کو گرفتار کیا گیا تھا۔

پانچ دسمبر 2022ء کو ملزمان پر فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔

Comments are closed.