عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں عبوری ضمانت خارج،گرفتاری ڈال دی گئی

52 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: سابق چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں عبوری ضمانت خارج،گرفتاری ڈال دی گئی یہ گرفتاری اڈیالہ جیل میں نیب کی طرف سے ڈالی گئی ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سماعت کی اور فیصلہ محفوظ کیا تھا بعد میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ کیا گیا سنا دیا۔

احستاب عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت خارج کردی۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بادی النظر میں توشہ خانہ تحائف وصولی میں بے قاعدگیاں ہوئیں۔

اسلام آباد کی احستاب عدالت نے حکم میں کہا ہے کہ جسمانی ریمانڈ کے باوجود عمران خان جیل میں ہی رہیں گے اور ان سے جیل میں ہی تفتیش ہوگی۔

عدالتی فیصلہ کے بعد نیب نے ضمانت خارج ہونے کے بعد توشہ خانہ کیس میں بھی عمران خان کی گرفتاری ڈال دی۔

اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی کا کہنا تھاکہ سابق پی ٹی آئی چیئرمین کا کل جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان عبوری ضمانت پر تھے۔

Comments are closed.