سٹاک مارکیٹ، 100 انڈیکس ملکی تاریخ کی ریکارڈ بلندی پر پہنچ گیا

46 / 100

فائل:فوٹو
کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جاری ہے، 100 انڈیکس ملکی تاریخ کی ریکارڈ بلندی پر پہنچ گیا۔ جبکہ روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر بھی تنزلی کا شکار ہے۔ڈالر283.25 روپے ہوگیا۔

آج کاروباری روز کے آغاز سے ہی 100 انڈیکس میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے اور 100 انڈیکس 67 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا ہے۔

ایک موقع پر پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 589 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے ساتھ ہی 100 انڈیکس 67 ہزار کی حد بھی عبور کر گیا۔
ادھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر بھی تنزلی کا شکار ہے اور انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 53 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد امریکی کرنسی 283.25 روپے پر آ گئی ہے۔

Comments are closed.