یمنیٰ زیدی کے مغربی طرز لباس پر مداح سیخ پا ہو گئے

42 / 100

فوٹو فائل
کراچی :خوبرو پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی کا مغربی طرز کے لباس میں فوٹو شوٹ مداحوں کو ایک آنکھ نہ بھایا۔فوٹوشوٹ پر مداح بھڑک اٹھے۔
حال ہی میں یمنیٰ زیدی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اداکارہ نے ایک معروف کلاتھنگ برانڈ کا مغربی طرز کا لباس زیب تن کر رکھا تھا۔

یمنیٰ زیدی کے مغربی طرز کے لباس میں فوٹوشوٹ پر مداح بھڑک اٹھے

 

یمنیٰ زیدی اپنے مشرقی طرز کے ملبوسات کے سبب ہی پسند کی جاتی ہیں تاہم اس مرتبہ ان کے مغربی طرز کے لباس پر مداح تنقید کرتے نظر آرہے ہیں۔
مذکورہ ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں ایک مداح نے لکھا کہ برائے مہربانی یمنیٰ آپ پیسوں کیلئے ایسے کپڑے نہ پہنیں ورنہ آپ اپنی وقعت کھو دیں گی۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ آپ کو اسطرح کا لباس پہنے دیکھ کر بہت دکھ ہوا ہے۔

Comments are closed.