پی ٹی آئی کے وکلا میرے خلاف کھلم کھلا جھوٹ بول رہے ہیں،اکبر ایس بابر

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی رہنماء اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں خود جمہوری نہیں ہوں گی تو قابل قیادت سامنے آنا ناممکن ہے۔تحریک انصاف کے وکلاء جھوٹ بول رہے ہیں کہ میں پی ٹی آئی کا رکن نہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وکلا میرے خلاف کھلم کھلا جھوٹ بول رہے ہیں، ہم مزید جھوٹ برداشت نہیں کریں گے، عدالتوں کے فیصلے اب سامنے رکھیں گے، ان کے جھوٹ بولنے پر پاکستان بار کونسل میں بھی درخواست دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے وکلاء کی ذمہ داری ہے آئینی و قانونی اداروں کے سامنے حقائق رکھیں، میرے حق میں جو عدالت سے فیصلے آئے اس میں فریق پی ٹی آئی تھی، پی ٹی آئی کے ورکرز کا حق ہے کہ وہ اپنی قیادت کا انتخاب کر سکیں۔

اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ ہزاروں پی ٹی آئی ورکرز مجھ سے رابطہ کرتے ہیں، پی ٹی آئی ورکرز نے مجھے کہا کہ میں ورکرز کی جنگ لڑ رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم تمام عدالتی اور الیکشن کمیشن کے فیصلے مجاز عدالتوں کے سامنے رکھیں گے، جو لوگ عدالتوں میں جھوٹ بولتے ہیں وہ قوم کو کیا لیڈ کریں گے؟ سیاسی جماعتیں خود جمہوری نہیں ہوں گی تو قابل قیادت سامنے آنا ناممکن ہے۔

Comments are closed.