خضدار میں بم دھماکا، ایس ایچ او سی ٹی ڈی جاں بحق 2 افراد زخمی ہوگئے

53 / 100

فوٹو: اسکرین گریب

خضدار: خضدار میں بم دھماکا، ایس ایچ او سی ٹی ڈی جاں بحق 2 افراد زخمی ہوگئے، یہ دھماکہ خضدار کے علاقے سلطان ابراہیم خان روڈ پر ہوا۔

متعلقہ پولیس حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے سلطان ابراہیم خان روڈ پر ہونے والے دھماکےمیں ایس ایچ او سی ٹی ڈی شہید ہوئے جبکہ زخمی ہونے والے 2 راہگیر تھے۔

دھماکا خضدار کے ایس ایچ او سی ٹی ڈی کی گاڑی پر ہوا، جس میں پولیس افسرمراد جاموٹ شہید ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

دہشتگردی کی اس واردات کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، جبکہ نگراں وزیراعلٰی بلوچستان میر علی مردان نے واقعے پر اظہارافسوس کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے.

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بحالی امن پر مامور سیکیورٹی فورسز پر حملہ قابل مذمت ہے،
واقعہ کی فوری رپورٹ پیش کی جائے، اور اس میں ملوث عناصر کو گرفتارکرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

Comments are closed.