نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیل پر سماعت جاری

50 / 100

فوٹو : فائل

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیل پر سماعت جاری ہے ، احتساب عدالت کی جانب سے سنائی گئی 7سال قید کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کر رہی ہے۔

اس کے علاوہ العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا بڑھانے کی نیب اپیل پر بھی سماعت ہو گی۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب پر مشتمل ڈویژن بینچ سماعت کرے گا

احتساب عدالت نے 24 دسمبر 2018 کو العزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو 7 سال قید اور 2.5 ملین پاونڈ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ نواز شریف نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل جمع کرا رکھی ہے.

اس میں سات سال قید اور جرمانے کی سزا کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ نیب نے اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ احتساب عدالت نے کم سزا سنائی ، اضافہ کیا جائے۔

دونوں اپیلیں اج اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہیں جن پر سماعت دن دو بجے ہو گی اور کورٹ روم میں داخلے کے لیے رجسٹرار آفس کی جانب سے خصوصی پاسز جاری کیے گئے ہیں۔

اس سے قبل ایون فیلڈ اپارٹمنٹس ریفرنس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں بری کر دیا جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کیخلاف نیب نے اپنی اپیل ہائی کورٹ سے واپس لے لی تھی۔

سپریم کورٹ نے 28 جولائی 2017 کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پانامہ پیپرز کیس میں نااہل قرار دے کر نیب کو ایون فیلڈ ، العزیزیہ سٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز دائر کرنے کا حکم دیا تھا.

Comments are closed.