ذوالفقار بھٹو کے قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس جلد سماعت کیلئے مقرر ہونے کا امکان

54 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد:سپریم کورٹ میں ذوالفقار بھٹو کے قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس جلد سماعت کیلئے مقرر ہونے کا امکان،ریفرنس آئندہ دو ہفتے میں سماعت کیلئے مقرر ہوسکتاہے ۔

سپریم کورٹ کا عدالتی تاریخ درست کرنے کیلئے اہم اقدام، ذوالفقار علی بھٹو کے قتل کا صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر ہونے پر لارجر بنچ تشکیل دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ بھٹو ریفرنس پر سماعت کرنے والے عدالتی بنچ کی سربراہی کریں گے،ذوالفقار بھٹو سے متعلق صدارتی ریفرنس پر اب تک سپریم کورٹ میں 6 سماعتیں ہو چکی ہیں۔

سابق صدر آصف زرداری نے دو اپریل 2011 کو ریفرنس سپریم کورٹ کو بھجوایا تھا،صدارتی ریفرنس پر پہلی سماعت دو جنوری 2012 کو ہوئی تھی،ذوالفقار بھٹو کے قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس پر آخری سماعت 12 نومبر 2012 کو ہوئی تھی۔

Comments are closed.