عمران خان سے نیب کی اڈیالہ جیل میں ڈھائی گھنٹے تفتیش

53 / 100

فوٹو: فائل

راولپنڈی: چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے نیب کی اڈیالہ جیل میں ڈھائی گھنٹے تفتیش، نیب ٹیم نے القادر ٹرسٹ کیس کے حوالے سے سوالات کئے.

اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق نیب ٹیم کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر میاں عمر نے کی۔چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کے بعد نیب ٹیم اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق القادر ٹرسٹ پراپرٹی اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں نیب کی 3 رکنی ٹیم چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔

نیب ٹیم پی ٹی آئی چیئرمین سے15 نومبر سے مسلسل تفتیش کر رہی ہے تاہم ابھی تک کوئی فائنڈنگ سامنے نہیں آئی.

Comments are closed.