ورلڈ کپ،آسٹریلیا مستند چوکرجنوبی افریقہ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

52 / 100

فائل:اے ایف پی 

کولکتہ: ورلڈ کپ،آسٹریلیا مستند چوکرجنوبی افریقہ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا،آسٹریلوی ٹیم کا کرکٹ ورلڈ کپ کا یہ آٹھواں فائنل ہوگا جب کہ جنوبی افریقہ نے ایک بارپھر بڑے ایونٹ کے بڑے میچ میں ہارنے کی روایت قائم رکھی۔

آسٹریلیا نےجنوبی افریقا کے ہدف 213 کے تعاقب میں جارحانہ آغاز کیا، دونوں اوپنرز ٹریوس ہیڈ اور ڈیوڈ وارنر کے درمیان 7 اوورز کے اندر 60 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر وارنر 29 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کو دوسرا نقصان مچل مارش کی صورت میں اٹھانا پڑا وہ صفر پر آؤٹ ہوئے، اس کے علاوہ ٹریوس ہیڈ62، مارنس لبوشین 18، اسٹیو اسمتھ 30، میکسویل ایک، جوش انگلس 28 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

آسٹریلیا 193 کے مجموعی اسکور پر 7 وکٹیں گرنے کے بعد اسٹارک اور کمنز نے جنوبی افریقی بولرز کا بھرپور سامنا کیا اور ذمہ درانہ بیٹنگ کرتے ہوئے کریز پر موجود رہے اور اپنی ٹیم کو میچ جتوا کر فائنل میں پہنچا دیا۔

مچل اسٹارک 38 گیندوں پر 19 اور کمنز 29 گیندوں پر 14 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔جنوبی افریقا کی جانب سے تبریز شمسی اور کوئٹزی نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ رباڈا ، ایڈن مارکرم اور مہاراج نے ایک ،ایک وکٹ لی۔

آسٹریلیا اب ک کو احمد آبۂاد میں بھارت کے خلاف ورلڈ کپ ہ2023 کا فائنل کھیلے گا جس نے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی۔مہ

بھارتی شہرکولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جارہے ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما اور کوئنٹن ڈی کاک نے اننگ کا آغاز کیا تاہم آسٹریلیا نے پہلے ہی اوور میں ایک رن پر جنوبی افریقی کپتان کی وکٹ حاصل کرلی،ٹیمبا باووما بغیر کوئی رن بنائے مچل اسٹارک کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

دوسری وکٹ 5.4 اوورز میں 8 رنز پر گری جب کوئنٹن ڈی کاک 3 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے جب کہ تیسری وکٹ 10.5 اوورز میں 22 رنز پر گری جب ایڈن مارکرم 10 رنز پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد اگلے ہی اوور میں آسٹریلوی بولر ہیزل ووڈ نے چوتھی وکٹ بھی حاصل کرلی۔ انہوں نے راسی وندر دوسن کو 6 رنز پر کیچ آؤٹ کروایا۔

پانچویں وکٹ پر ڈیوڈ ملر اور ہینرک کلاسن نے 95 رنز بنائے، لیکن 119 کے مجموعے پر کلاسن ٹریوس ہیڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے جبکہ اگلی ہی گیند پر ہیڈ نے مارکو یانسین کو بھی چلتا کیا۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم 31 ویں اوور کے اختتام تک 6 وکٹوں کے نقصان پر صرف 119 رنز ہی بناسکی تھی،ڈیوڈ ملر نے شاندار باری کھیلی، انہوں نے پہلے 19 رنز بنانے والے جیرالڈ کوئٹزی کے ساتھ 53، پھر 4 رنز بنانے والے کیشو مہاراج کے ساتھ 19 اور پھر کگیسو رباڈا کے ساتھ 12 رنز کی پارٹنر شپ بنا کر اپنی ٹیم کو 200 کا ہندسہ عبور کروایا۔

ڈیوڈ ملر 116 گیندوں پر 101 رنز کی اننگز کھیل کر 48ویں اوور میں آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے اپنی اننگز کے دوران 5 چھکے اور 8 چوکے لگائے،جنوبی افریقی ٹیم 50ویں اوور میں 212 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوئی۔

Comments are closed.